ری سٹرکچرنگ کے نام پر ہسپتالوں میں کاروباری مافیا داخل کیا جارہا ہے‘فرح ناز

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہسپتالوں کی بجائے میٹرو منصوبوں میں ہونی چاہیے ‘صدر عوامی تحریک ویمن لیگ

پیر 29 اگست 2016 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء ) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہسپتالوں کی بجائے میٹرو اور اورنج منصوبوں میں ہونی چاہیے مگر الٹ ہورہا ہے ری سٹرکچرنگ کے نام پر ہسپتالوں میں کاروباری مافیا داخل کیا جارہا ہے جو مریضوں کی علاج کے نام پر کھال اتارے گا، افسوس حکمران میٹرو بس،اورنج ٹرینیں خود چلانا چاہتے ہیں اور ہسپتال سرکاری سکول ٹھیکیداروں کو دے رہے ہیں۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات افنان بابر اور عائشہ مبشر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ فرموں کو پنجاب کے ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشین لگانے کا ٹھیکہ دیا جارہا ہے۔شہباز حکومت کے پلان کے مطابق ٹیسٹ کے 50فیصد اخراجات بذمہ مریض ہونگے اور 50فیصد ادائیگی بذمہ ہسپتال ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ ایک بہت بڑا فراڈ ہو گا۔ حکومت کی سرپرستی میں کام کرنے والا ٹھیکیدار مافیا مریض اور قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی، صفائی، جنریٹرز، پلمبنگ، لانڈری سمیت ہسپتالوں کی جملہ دیکھ بھال پرائیویٹ فرموں کو دی جاری ہے جو حکومت کی نااہلی اور غریب اور مریض دشمنی ہے۔انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف پنجاب حکومت کے اس صحت دشمن اور ڈریکونین اقدام کے خلاف احتجاج کریں ورنہ پبلک ہاسپٹل ٹھیکیداروں کے ہاتھ جانے کے بعد پہلا وار ملازمین کی چھانٹی کی صورت میں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک شعبہ خواتین پنجاب کے حکمرانوں کے مظالم کے خلاف احتجاج کرینگی۔

متعلقہ عنوان :