ایس ای سی پی نے رضاکارانہ پنشن قواعد2005کی ترامیم کی کا مسودہ جاری کر دیا

پیر 29 اگست 2016 20:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان نیعوامی آراء حاصل کرنے کے لئے رضا کارانہ پنشن نظام (وی پی ایس) قواعد2005کی ترامیم کا مسودہ جاری کردیا ہے۔ مجوزہ ترامیم کا مقصد پنشن فنڈ منیجرز کو پابند کرنا ہے کہ وہ پنشن فنڈ کے شرکا کو ریٹائرمنٹ کی عمر نزدیک آنے پر پنشن کے نظام سے ریٹائرمنٹ کے وقت انہیں دستیاب مختلف آپشنز کے بارے میں آگاہ کریں۔

وی پی ایس قواعد کے تحت، ایک شخص کو یہ حقِ انتخاب حاصل ہے کہ اپنی عمر کے ساٹھویں سال سے لے کر سترویں سال کے درمیان یا پنشن فنڈ میں پچیس سال حصہ ڈالنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لے۔ مزید برآں مجوزہ نظام کے تحت پنشن فنڈ کے شرکا اکیس دن کے بجائے سات دن کے اندر اندر اپنا پنشن اور انکم پے منٹ اکاؤنٹ ایک فنڈ منیجر سے دوسرے فنڈ منیجر کو منتقل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ترامیم میں ایسی کمپنیوں کے بطورِ پنشن فنڈ ٹرسٹی تقرر کا بھی احاطہ کیا گیا ہے جن کے پاس تجربہ کار اور قابل افراد کا عملہ ہو اور جو بطور ٹرسٹی خدمات انجام دینے کے لئے ضروری سہولیات سے لیس ہوں۔ ایک ٹرسٹی کمپنی کے لئے لازم ہو گا کہ وہ اس کام کی انجام دہی کے لئے ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹر شدہ ہو۔ اس وقت مارکیٹ میں مجموعی طور پر سترہ کمپنیاں بطور پنشن فنڈ منیجر خدمات فراہم کر رہی ہیں جن کیاثاثوں کی مجموعی مالیت اٹھارہ ارب روپے ہے۔

گزشتہ چند سالوں سے پرائیویٹ پنشن فنڈ کی صنعت نے تیزی سے ترقی کی ہے۔ حکومت بھی شراکتی پنشن سکیموں کے فر وغ کی خواہش مند ہے۔اور اس مقصد کے لئے حکومت نے شراکتی پنشن سکیموں کے شرکا کو ٹیکسوں میں چھوٹ سمیت کافی مراعات دے رکھی ہیں۔ ایس ای سی پی ان قواعد کے ضمن میں اس اطلاع نامے کی اشاعت کے پندرہ دن کے اندر اندر عوام الناس، اس صنعت سے وابستہ افراد اور آجروں کی جانب سے دی گئی آرا ئپرسنجیدگی سے غور کرے گااور ضروری قدم اُٹھائے گا۔

متعلقہ عنوان :