وسیم اختر کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

وسیم اختر کیخلاف سانحہ 12مئی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات زیر سماعت ہیں ،عہدے کے اہل نہیں رہے ،فیصل واوڈا کی درخواست

پیر 29 اگست 2016 20:10

وسیم اختر کو حلف اٹھانے سے روکنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر کو حلف اٹھانے سے روکنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو فیصل واوڈا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کراچی کے نومنتخب میئر وسیم اختر کے خلاف سانحہ 12مئی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات زیر سماعت ہیں ۔ان مقدمات میں ملوث ہونے کے باعث وہ میئر کراچی کا عہدہ سنبھالنے کے اہل نہیں ہیں ۔عدالت سے استدعا ہے کہ ان کو حلف اٹھانے سے روکا جائے ۔درخواست کی سماعت آج (منگل) سندھ ہائی کورٹ میں ہونے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :