وزیراعلیٰ پنجاب کی بارش کے پانی کی جلد سے جلد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت

منتخب نمائندے،انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے ملکر نکاسی آب کے تمام عمل کو یقینی بنائیں‘شہبازشریف

پیر 29 اگست 2016 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بارش کے پانی کی جلد سے جلد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کارلائے جائیں اور منتخب نمائندے،انتظامیہ اورمتعلقہ ادارے ملکر نکاسی آب کے تمام عمل کو یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارش کے دوران سڑکوں پر ٹریفک رواں دوا ں رکھنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں ۔