ایران نے ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کیلئے جدید میزائل نصب کر دیئے

پیر 29 اگست 2016 20:01

ایران نے ایٹمی تنصیبات کی حفاظت کیلئے جدید میزائل نصب کر دیئے

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات کی حفاطت کے لئے دور تک ہدف کو نشانہ بنانے والے روسی ساختہ میزائل نصب کر دیئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران نے وسطی ایران میں واقع اپنے ایٹمی پلانٹ ’’فوردو مرکز‘‘ کی حفاظت کیلئے حال ہی میں روس سے خریدے گئے دور تک مار کرنے والا ایس 300 میزائل نصب کر دیے ہیں ٗ ایرانی فضائیہ کے کمانڈر جنرل فرزاد اسماعیلی کے مطابق جوہری تنصیبات کی حفاظت سب سے زیادہ اہم ہے اور آج خطے میں ایران کی فضائی حدود سب سے زیادہ محفوظ ہیں۔

قبل ازیں فضائی افواج کے کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے روحانی پیشوا آیت اﷲ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ تہران کی فوجی طاقت کا مقصد صرف دفاع ہے، فوردو کی حفاظت کے لئے میزائل کی تنصیب پر مخالفین کی جانب سے مسلسل تنقید ان کے عزائم کو واضح کرتی ہے۔واضح رہے کہ ایران نے امریکا کی قیادت میں 6 عالمی طاقتوں کے ساتھ 2 سالہ مذاکرات کے بعد گزشتہ برس جولائی میں ایک معاہدے کے تحت یورینیم کو افزودہ کرنے والے 19 ہزار سینٹری فیوجز کو تلف کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :