ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں988چھاپے،گرانفروشی پر10,000روپے جرمانہ عائد، 109 افراد گرفتار

پیر 29 اگست 2016 19:59

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے988مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر13 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ10,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،72افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر109افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے31افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :