پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی سالا نہ امتحانات 2016ء کے نتائج کا اعلان

بی ایس سی کی تینوں پوزیشنوں پر طالبات بازی لے گئیں ،بی اے میں پہلی پوزیشن لڑکے نے ،دوسری اور تیسری پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کی کامیابی کا تناسب 37.66 فیصد رہا، پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کل ہوگی

پیر 29 اگست 2016 19:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے بی ایس سی سالانہ امتحانات 2016 کے نتائج کا اعلان کر دیا جس میں بی ایس سی کی تینوں پوزیشنوں پر طالبات بازی لے گئیں جبکہ بی اے میں پہلی پوزیشن لڑکے نے جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کی۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 37.66 فیصد رہا۔

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سالانہ2016ء کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباو طالبات کے اعزاز میں خصوصی تقریب اور پیف بارے آگاہی پروگرام بروز منگل(کل) صبح9:30بجے سنٹر فار انڈر گرایجوئیٹ سٹڈیز الرازی ہال میں ہوگا۔اس موقع پروائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ ڈاکٹرمحمد امجد ثاقب مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران گیسٹ آف آنرہوں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے /بی ایس سی سالانہ2016ء کے امتحانات میں بی ایس سی کی طالبہ مس ہما رول نمبر15881 نے702 نمبر حاصل کر کے اوور آل ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ جبکہ بی ایس سی کی طالبہ زارا ناصر رول نمبر10473 نے 699 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور بی ایس سی کی طالبہ مریم صباء رول نمبر23441 نے 697 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح بی اے کے طالبعلم منصور علی رول نمبر83713نے 665 نمبر لے کر بی اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

جبکہ دوسری پوزیشن طالبہ فریال شہباز رول نمبر48658 نے 660 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اورمس عتیقہ رول نمبر80127 نے655نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بی اے /بی ایس سی سالانہ امتحان2016ء میں کل 1,18,029امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے44450امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 37.66فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :