وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

پیر 29 اگست 2016 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت آج یہاں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے اورفلاح عامہ کے منصوبوں کو رفتار اورمعیارکیساتھ مکمل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اوردیگر شعبوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری سے عوام کو مزید اچھی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متعلقہ ادارے منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائیں۔