Live Updates

شہباز شریف کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بہترین انتظامات پر عملے کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاہسپتال کے نئے ایمرجنسی بلاک کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کی ہدایت،

پیر 29 اگست 2016 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت پیر کوپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر ہسپتال انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ہسپتال کے عملے کیلئے 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ نے عملے کو تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ روز بغیر کسی پیشگی اطلاع اچانک ہسپتال کے امو رکا جائزہ لینے آیا تو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہسپتال میں انتظامات بہت اچھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ڈاکٹر، نرسیں اور طبی عملہ ہمارے سروں کے تاج ہیں۔مستقبل میں بھی ایسے مسیحا?ں کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اگرچہ رش کے باعث مریضوں کو بعض مشکلات ہیں، تاہم یہ مشکلات نئے بلاک کے فنکشنل ہونے سے جلد دور ہو جائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے نئے ایمرجنسی بلاک کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیا ایمرجنسی بلاک شروع ہونے سے مریضوں کو مزید سہولتیں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی کے کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مریضوں کا لوڈ کم کرنے کیلئے ریفرل سسٹم بنایا جائے۔ایسے مریض جنہیں دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا جاسکتا ہے، انہیں ریفرل سسٹم کے تحت شفٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیگر شہروں سے آنے والے مریضوں کو ادویات کی فراہمی ان کے متعلقہ شہروں میں فراہم کرنے کا نظام جلد وضع کیا جائے اوراس نظام کے متعارف ہونے سے دیگر شہروں کے مریضوں کوسفر کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات