صرف آصف حسنین ہی نہیں بلکہ ایم کیوایم کے دیگر لوگ بھی پاک سرزمین پارٹی میں بہت جلد شامل ہونگے

پاک سرزمین پارٹی کے سینئررہنما وجنوبی پنجاب کے آرگنائزر شیخ کرامت علی کا دعویٰ

پیر 29 اگست 2016 19:42

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سینئررہنما اور جنوبی پنجاب کے زونل آرگنائزر شیخ کرامت علی نے دعویٰ کیا ہے کہ صرف آصف حسنین ہی نہیں بلکہ ایم کیوایم کے دیگر لوگ بھی پاک سرزمین پارٹی میں بہت جلد شامل ہونگے ۔ کیونکہ کوئی بھی شخص پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی برداشت نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔پاک سرزمین پارٹی کے موقف کو پوراپاکستان تسلیم کرتا ہے ۔ ہم مثبت تعمیری سیاست جاری رکھیں گے ۔فاروق ستار نے بھی موقف نہ تبدیل کیا وہ تنہاء رہ جائیں گے۔ پاک سرزمین پارٹی بہت جلد ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے طور پر سامنے آئیگی ۔