بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں داخلوں کے موقع پر طلبہ تنظیموں کو کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی

پیر 29 اگست 2016 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء ) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں داخلوں کے موقع پر طلبہ تنظیموں کو جامعہ زکریا میں کیمپ لگانے پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ طلبہ تنظیموں کے مابین کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

(جاری ہے)

زکریا یو نیورسٹی میں نئے تعلیمی سیشن میں داخلے شروع ہو گئے ہیں اور طلبہ تنظیمیں بھی متحرک ہو گئی ہیں جبکہ دوسری طرف طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ نئے تعلیمی سیشن کے سلسلے میں نئے آنے والے طلبہ کو آگاہی کے لئے کیمپ لگائے جاتے ہیں ایسی پابندی نہ لگائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :