پاکستانی نوجوان گلوگار راجہ ریپسٹارکا گانا مقبوضہ کشمیر میں مقبول ہوگیا،کشمیری نوجوانوں نے تحریک آزادی کا حصہ بنالیا

کشمیریوں کی خواہش پر بھارتی ظلم کیخلاف ایک اور گانا تیار کررہا ہوں جو جلد منظر عام پر آئے گا،راجہ ریپسٹار

پیر 29 اگست 2016 19:39

پاکستانی نوجوان گلوگار راجہ ریپسٹارکا گانا مقبوضہ کشمیر میں مقبول ..

ملتان،لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) پاکستانی نوجوان گلوگار راجہ ریپسٹارکا گانا مقبوضہ کشمیر میں مقبول ہوگیا۔کشمیری نوجوانوں نے تحریک آزادی کا حصہ بنالیا۔گانا بھارت مخالف ریلیوں اور مظاہروں میں گوجنے لگا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس پردو ہفتے میں بیس لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔کشمیری نوجوانوں نے گانے کو موبائل ٹون بنانے کی مہم تیز کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان گلوکار راجہ ریپسٹار نے کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کیخلاف خصوصی گانا تیار کیا۔ گانے کے بول ’’کشمیر کی آزادی تک۔۔انڈیا کی بربادی تک۔۔جنگ جنگ جنگ رہے گی‘‘ ہیں۔ گانے میں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گانے کی ویڈیو میں کشمیر میں جاری تحریک آزادی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

جس میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے سامنے نوجوان اور خواتین پاکستانی پرچم اٹھائے آزادی کے نعرے لگارہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گانے کی ویڈیو آتے ہی کشمیریوں میں مقبول ہوگئی۔ چند روزمیں بیس لاکھ سے زائد افراد نے ویڈیو دیکھی۔ مقبوضہ کشمیر کے اکثر علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باوجود گانا کشمیریوں میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے۔ گانا مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارت مخالف ریلیوں اور مظاہروں کا مستقل حصہ بنتا جارہا ہے۔

جبکہ کشمیری نوجوانوں نے اسے موبائل فون کی ٹون بھی بنارہے ہیں۔ پاکستانی گلوکار راجہ ریپسٹار کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کی طرح مجھے بھی کشمیر سے محبت ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی جسے کشمیریوں نے پسند کیا۔مقبوضہ کشمیر سے بڑی تعداد میں نوجوان مجھ سے رابطہ کررہے ہیں۔ کشمیریوں کی خواہش پر بھارتی ظلم کیخلاف ایک اور گانا تیار کررہا ہوں جو جلد منظر عام پر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :