مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کا اجلاس

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت اعلیٰ افسران کی اجلاس میں شرکت ،ڈینگی کے علاوہ کانگو کی روک تھام بارے اقدامات کا جائزہ لیا

پیر 29 اگست 2016 19:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کی مو ثر روک تھام کے لیے تمام متعلقہ محکمے انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں کی مو جودہ رفتار کو برقرار رکھیں ،آئندہ دو ماہ انتہائی اہم ہیں اور تمام محکموں کو مستعدی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہو نگی ، انہوں نے ہدایت کی ڈینگی پر قابو پانے کے لیے راولپنڈی کے مائیکرو پلان کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔

انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں کابینہ کمیٹی برائے ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ ، کرن ڈار ایم این اے ، ماجد ظہور ایم پی اے کے علاوہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان ، سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق ، ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر مختار حسین سید ، تمام متعلقہ محکموں کے سینئر افسران ، ڈویڑنل کمشنرز اور ڈی سی اوز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر فیاض بٹ نے صوبے میں ڈینگی کی صورت حال بارے بریفنگ دی۔راولپنڈی ، گو جرانوالہ ، فیصل آباد اور ملتان ڈویڑن کے کمشنرز اور ڈی سی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈینگی کی روک تھام کے بارے میں ان ڈور اور آ?ٹ ڈور سر ویلنس کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی سی او لا ہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتا یا کہ بارشوں کے پیش نظر لا ہور میں ڈینگی سرویلنس میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اور اس مقصد کے لیے مزید 500اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان ڈور اور آ?ٹ ڈور سرویلنس میں ڈینگی لاروا کی روپورٹنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ نے ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کے سلسلے میں راولپنڈی کی انتظامیہ اور محکمہ صحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے حکام کے ساتھ قریبی رابطہ میں رہ کر کام کریں اور ڈینگی کے حوالے سے دونوں شہروں کو یکساں تصور کیا جائے اور آپریشنل سطح پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے۔

انہوں سوشل مو بلائزیشن پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ چیف منسٹر ڈینگی ریسرچ سیل کے انچارج پروفیسر وسیم اکرم نے کہا کہ راولپنڈی میں گھروں میں بنائے گئے انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس کا بھی معائنہ کیا جائے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندوں نے ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے مختلف محکموں ک ی کارکردگی بارے اعداد شمار اجلاس میں پیش کئے۔

خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی کہ محکمہ اوقاف ، لو کل گو رنمنٹ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ڈینگی کی روک تھام کی سرگرمیوں میں اضافہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی ضلعی انتطامیہ ڈینگی سرویلنس کرنے والی ٹیموں پر خصوصی توجہ دیں۔ اجلاس میں کانگو وائرس کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر محمد عاصم نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے لاہور ،ملتان، فیصل آباد ،راولپنڈی اور بہاولپور کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو کانگو بخار کے بارے میں ٹریننگ فراہم کردی گئی ہے۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے بتایا کہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ نے عیدالا ضحی کے پیش نظر قربانی کے جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگانے اور سپرے کے لیے موثر اقدامات کئے ہیں۔ محکمہ کے پاس رجسٹرڈ 5.8ملین جانور پال کسانوں کو کانگو سے آگاہی اور چیچڑ تلف کرنے کے لئے وائس میسیج بھیجا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب آنے والے قربانی کے جانوروں کو سو فیصد سپرے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اب تک 21لاکھ 91ہزار سے زائد جانوروں کو سپرے اور ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہا کہ جانوروں پر پائے جانے والے چیچڑوں کی 35اقسام ہیں جن میں سے صرف ایک سے کانگو وائرس پھیلتا ہے۔ اور پنجاب میں زیادہ تر چکوال اور اٹک کے اضلا ع میں پایا جاتا ہے جبکہ ترکی ،افغانستان ،ایران اور بھارت میں کانگو وائرس زیادہ ہے۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ علی جان خان نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس کا استعمال لازمی بنایا جائے اور جا نوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں جامع منصوبہ بندی کی جائے۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ تمام محکمے اور ضلعی انتظامیہ پوری محنت سے کام کر رہے ہیں تاہم نچلی سطح تک آگاہی اور محنت سے کام کرنے کا پیغام پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :