رانا ثناء اﷲ خان نے ایم کیوایم کے دفاتر بند کر انے کے رینجرز اقدام پر تحفظات کا اظہار کر دیا

سیاسی دفاتر بند کروانا یا گرانا رینجرز کا کام نہیں ‘آصف حسنین کی پی ایس پی شمولیت بھی سیاسی نظر نہیں آتی ‘صوبائی وزیر قانون پنجاب

پیر 29 اگست 2016 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ خان نے ایم کیوایم کے دفاتر بند کر نے کا رینجرز اقدام پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر اسمبلی احاطے میں میڈیا سے ایم کیوایم کے دفاتر گرانے کے اور بند کیے جانے کے متعلق سوال کے جواب میں رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ رینجرز ہمارے اور پوری قوم کے سر کا تاج ہے مگر سیاسی دفاتر کو گرانا یا بند کروانا رینجرز کا کام نہیں ہے بلکہ انکا کام دہشت گردوں اور امن دشمنوں کے خلاف ہے اور جہاں تک آصف حسنین کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا تعلق ہے تو مجھے انکی شمولیت بھی سیاسی نظر نہیں آتی۔