اقلیتی برادری کے بچوں کو بورڈ کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم د ی جائے گی ‘ صدیق الفاروق

با با گورو نانک کے نام سے منسوب انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے گا ‘ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

پیر 29 اگست 2016 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ اقلیتوں کی بہتری کے لیے کیے جانے اقدامات کوبھارت میں بھی سراہا جا رہا ہے ،ٹرسٹ بورڈ کی اربوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی قبضہ گرپوں سے واگزار کروا چکے ہیں جبکہ اقلیتی برادری کے بچوں کو بورڈ کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم د ی جائے گی با با گورو نانک کے نام سے منسوب انٹرنیشنل یونیورسٹی کا قیام جلد از جلد عمل میں لایا جائے گا جہاں گرمکھی اور ہندی کی بھی کلاسیں ہو ں گی۔

یہ باتیں انہوں نے ملتان اور مظفر گڑھ میں اقلیتی رہنماؤں اور بورڈ افسران اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔چیئرمین بورڈ نے ملتا ن میں فلیٹس ،پلازے ،شادی ہال ،زرعی رقبہ جات اور ٹرسٹ بورڈ کی دکانوں سمیت دیگر اراضی کا دور ہ کیا اور متعلقہ عملے کو بورڈ کی آمدن بڑھانے اور پراپرٹی کو محفوظ بنانے کی ہدایات جاری کیں چیئرمین بورڈ نے مظفر گڑھ میں بورڈ کی زرعی و کمرشل پراپرٹی کا دورہ کیا جبکہ بعدازں ڈی سی اومظفر گڑھ سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی اور ٹرسٹ بورڈ کی پراپرٹی کو محفوظ بنانے کے لیے اپنا عملی قرذدار ادا کریں ِ،صدیق الفاورق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ناجائز قابضین سے زمنیں واگزار کروانے کے لیے آپریشن و قانون اقدامات کیے جا رہے ہیں اور تجاوزات کے خاتمے پر بھی کام جاری ہے اگرچہ اس سلسلہ میں مزاحمت کا سامنا ہے مگرہم اقلیتوں کی پراپڑٹی اور قیمتی املاک کو محفوظ بنانے کے لیے اپنا کام جا ری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ملتان زون جاوید بشیر ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر مظہر بخاری ،سمیت دیگر افسران و عملہ انکے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :