پنجاب اسمبلی ‘ا پوزیشن کا لاہور میں بارش کے بعد عوامی مشکلات پر ایوان میں شدید احتجاج‘حکومتی گور ننس پر بحث کر وانے کا مطالبہ، اپوزیشن خاتون رکن سعدیہ سہیل نے لاہو ر ’’اورنج کشتی سروس ’’شر وع کر نیکا مشورہ دیدیا ‘آزادرکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ نے سپیکر کو جانبدار قر ار دیتے ہوئے ضمنی سوال سے انکار کر دیا ‘ فائزہ احمد ملک اور احسن ریاض فتیانہ سمیت دیگر اپوزیشن اراکین اپنے سوالوں کے غلط اور نامکمل جوابات پر ایوان میں شدید احتجاج کرتے رہے‘ (ن) لیگ کے پنجاب اسمبلی میں چیف وہب رانا ارشد نے اراکین اسمبلی کے ایوان سے مسلسل غیر حاضری اور حاضری لگانے کے باوجود ایوان میں نہ آنے ہر وزیر اعلی شہبا زشر یف کو اپنی رپورٹ بجھوادی

پیر 29 اگست 2016 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں ا پوزیشن کا لاہور میں بارش کے بعد عوامی مشکلات پر ایوان میں شدید احتجاج‘ایوان میں حکومتی گور ننس پر بحث کر وانے کا مطالبہ ‘‘اپوزیشن خاتون رکن سعدیہ سہیل نے لاہو ر ’’اورنج کشتی سروس ’’شر وع کر نیکا مشورہ دیدیا ‘آزادرکن اسمبلی احسن ریاض فتیانہ نے سپیکر کو جانبدار قر ار دیتے ہوئے ضمنی سوال سے انکار کر دیا ‘ فائزہ احمد ملک اور احسن ریاض فتیانہ سمیت دیگر اپوزیشن اراکین اپنے سوالوں کے غلط اور نامکمل جوابات پر ایوان میں شدید احتجاج کرتے رہے جبکہ (ن) لیگ کے پنجاب اسمبلی میں چیف وہب رانا ارشد نے اراکین اسمبلی کے ایوان سے مسلسل غیر حاضری اور حاضری لگانے کے باوجود ایوان میں نہ آنے ہر وزیر اعلی شہبا زشر یف کو اپنی رپورٹ بجھوادی۔

(جاری ہے)

سوموار کے روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقروہ وقت کی بجائے ایک گھنٹہ 50منٹ سے زائد کی تاخیر سے سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کی صدارت میں تلاوت قر آن پاک سے شروع ہوا جلاس کے آغاز میں ہی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید اور دیگرا راکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں ایک بارش سے سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا ہو چکا ہے اور کئی بھی حکومت اور واسا نظر نہیں آرہا 1970میں بھی لکشمی چوک میں جتنا پانی کھڑا ہوتا رہا ہے آج بھی وہی ایسی ہی صورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر بارش کے پانی کی وجہ سے بدترین ٹر یفک جام ہو جاتی ہے اور ٹر یفک میں ایمبولنس بھی پھنسی ہوئی ہے حکومت کہاں ہے ؟ہمارامطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت کی گورننس پر ایوان میں بحث کروائی جائے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے اور ایک ہی بارش سے قذافی سٹیڈیم کے باہر بھی کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو جاتا ہے اور لوگوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ جاتی ہے جبکہ ایوان میں تحر یک انصاف کی رکن اسمبلی سعدیہ سہیل نے کہا کہ شہبا زشر یف نے بہت اچھا کیا ہے کہ وہ میٹروکوانڈر گرا?نڈ کی بجائے پل پر چلا رہے کیونکہ اگر یہ نیچے بنتی تو ہر وقت ڈوبی رہتی لیکن لاہور کی سڑکوں پر جس طرح آج کئی کئی فٹ پانی ہے اس پر میں حکومت کو مشورہ دوں گا کہ وہ لاہور میں ’’اورنج کشتی سروس ’’شر وع کریں تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں آسانی پیدا ہوسکے جبکہ اجلاس کے دوران جب آزاد رکن اسمبلی احسن ریاض فیتانہ نے جب ضمنی سوال کا تسلی بخش جواب نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے سوال کو کمیٹی کے سپر د کر نے کا کہا تو اس پر سپیکر نہ کہا میں کیسے اس کو کمیٹی کے سپر د کر دوں ؟جس پر احسن ریاض فیتانہ نے سپیکر کو جانبدار قر ار دیتے ہوے کہا کہ آپ جانبدار ہو چکے ہیں اس لیے میں احتجاجا مز ید کوئی سوال نہیں کروں گا جس کر سپیکر نے کہا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں ؟میں جانبدار نہیں میرے لیے سب برابر ہیں لیکن احسن ریاض فیتانہ خاموش رہے اور اسکے بعد احسن ریاض کا ایک اور سوال ایجنڈے میں آیا لیکن سپیکر کے بار بار کہنے کے باوجود ایوان میں ہونے کے باوجود اس پر کسی قسم کی بات کر نے کی بجائے ایوان میں مکمل خاموش اختیار کیے رکھی جبکہ ذرائع کے مطابق( ن) لیگ کے پنجاب اسمبلی میں چیف وہب رانا ارشد نے اراکین اسمبلی کے ایوان سے مسلسل غیر حاضری اور حاضری لگانے کے باوجود ایوان میں نہ آنے ہر وزیر اعلی شہبا زشر یف کو اپنی رپورٹ بجھوادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز ایوان میں صرف71اراکین موجود تھے جبکہ رجسٹری پر حاضری چیک کی گئی تو وہاں 171ارکین کی حاضری تھی جس سے ثابت ہو رہا ہے کہ اراکین صرف حاضری لگانے کیلئے آتے ہیں ایوان میں نہیں۔