Live Updates

اسٹیبلشمنٹ0 3سالوں میں جو کام نہ کرسکی، الطاف حسین نے 3نعروں میں کردیا، تین منٹ میں خود کو سیاسی موت مار لیا،ایک نیم پاگل لیڈر اور ایک مولوی کا سیاسی عمل بھی جمہو ریت قوم ملک اور خوشحالی سے دشمنی ہے ‘ خود کو محب وطن ظاہر کرنے والے عمران خان اور طاہر القادری ملک کے بڑے دشمن ہیں ، وہ بہانہ بے بہانہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے، الطاف حسین اوران میں کوئی فر ق نہیں سیاسی دفاتر کھلوانا یا بند کرانا رینجرز کا کام نہیں ‘عوام 2018کے انتخابات میں تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک جیسی عوامی ترقی کی دشمن جماعتوں کا ہمیشہ کیلئے ختم دیں گے

صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااﷲ خان کاپنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

پیر 29 اگست 2016 19:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنااﷲ خان نے کہا ہے کہ اسٹبلشمنٹ0 3سالوں میں جو کام نہیں کرسکی الطاف حسین نے 3نعروں اور تین منٹ میں کر لیا ‘ایک نیم پاگل ذہنی لیڈر اور ایک مولوی کا سیاسی عمل بھی جمہو ریت قوم ملک اور خوشحالی سے دشمنی ہے ‘عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری اپنے اپ کو محب وطن ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اس ملک کے بھی دشمن ہیں اور مسلح افواج کے بھی‘عمران خان اور ڈاکٹر طاہرا لقادری کسی نہ کسی بہانے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں اس لیے ان میں اور الطاف حسین میں کوئی فر ق نہیں ‘رینجرز کراچی میں ملک دشمنوں کے خلاف لڑ رہی ہے تاہم سیاسی دفاتر کو بند کرانا اور کھلوانا رینجرز کا کام نہیں ۔

(جاری ہے)

الطاف حسین اپنی سیاسی موت مر چکا ہے ‘عوام 2018کے انتخابات میں تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک جیسی عوامی ترقی کی دشمن جماعتوں کا ہمیشہ کیلئے ختم دیں گے اور ور انکی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی ۔ سوموار کوپنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ رینجرز کی کراچی اور پورے ملک میں کارروائیاں قابل ستائش ہیں تاہم سیاسی دفاتر کو تالا لگانا یا کھلوانا رینجرز کا کام نہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ جو دفاتر بند کرائیں وہ لوگوں کے دلوں میں کھل جائیں ۔

سیاسی جماعتوں کا کام سیاسی جماعتوں کو ہی کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو جماعت اسلامی کو مردہ باد کہنے کیلئے پالا گیا تاہم الطاف حسین اور عمران خان دونوں کا عمل ایک جیسا ہی ہے ‘عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری اپنے اپ کو محب وطن ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر وہ اس ملک کے بھی دشمن ہیں اور مسلح افواج کے بھی ۔انہوں نے کہا کہ متحدہ پر پابندی لگانے کا عمل قانونی طور پر آگے بڑھنا چاہئیے ،عمران خان کے افراتفری کے ایجنڈے پر دھیان نہیں دیں گے ،عمران خان اور ڈاکٹر طاہرا لقادری کسی نہ کسی بہانے ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہاں افراتفری پھیلے ان کا ایجنڈا ملک میں ا فراتفری پھیلانا ہے اور یہ چاہتے ہیں کہ ملک سے اندھیرے ختم نہ ہوں تاہم عوام 2018کے انتخابات میں انہیں اپنے ووٹ سے جواب دیں گے اور انکی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی نے ملک میں افر تفری پھیلائی ہے اور آج کنٹینرز والے بھی ملک میں افر تفری پھیلا رہے ہیں مگر وہ عوام اب تحر یک انصاف کا شٹ اپ کال دیں گے اور (ن) لیگ کی حکومت ملک میں ترقی اور خوشحالی کا مشن جاری رکھے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اﷲ خان نے کہا کہ ایم کیوایم سیاسی جماعت ہے اور اس پر پابندی کا معاملہ بھی سیاسی اور قانونی ہے اور پابندی کے معاملے کو قانون کے مطابق آگے بڑ ھنا چاہیے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات