Live Updates

شاہ محمود قریشی خورشید شاہ اور اعتزاز احسن مابین ملاقات (کل)، ملکی سیاسی صورتحال، قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غور کیا جائیگا

تحریک انصاف کے سینئروائس چیئرمین پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو 3ستمبر کی احتساب ریلی میں شرکت کی بھی دعوت دیں گے

پیر 29 اگست 2016 19:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئروائس چیئرمین و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی (کل) منگل کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورت حال، قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غور کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی اور سید خورشید شاہ کی ملاقات (کل) منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید شاہ کے چیمبر میں ہو گی،ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر غور کیا جائیگا ،ملاقات میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن بھی شریک ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی ملاقات میں سید خورشید شاہ کو تحریک انصاف کی 3ستمبر کی احتساب ریلی میں شرکت کی بھی دعوت دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات