افغانستان ،5 برس سے کم عمر کے ایک ملین بچے کم خوراکی کا شکار ہیں،اقوام متحدہ

پیر 29 اگست 2016 19:22

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں 5 برس سے کم عمر کے تقریبا ایک ملین بچے کم خوراکی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس شورش زدہ ملک میں پیدا ہونے والے فی ایک ہزار بچوں میں سے پچاس بچے پانچ برس کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہو جاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں خوراک کی کمی کے باعث بچے ایسے بیماریوں میں مبتلا ہیں، جن کا دیگر ممالک میں آسانی کے ساتھ علاج ممکن ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مجموعی طور پر 2.7 فیصد انسان کم خوراکی کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :