ناروے میں آسمانی بجلی گرنے سے 323قطبی ہرن ہلاک،محکمہ جنگلا ت کا اظہار افسوس

پیر 29 اگست 2016 19:20

ناروے میں آسمانی بجلی گرنے سے 323قطبی ہرن ہلاک،محکمہ جنگلا ت کا اظہار ..

اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) ناروے میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 323 رینڈیر یا قطبی ہرن ہلاک ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 323 رینڈیر یا قطبی ہرن ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جنگلاتی حیات کے حکام نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بڑی قدرتی آفت قرار دے دیا ہے۔ ناروے کی ماحولیاتی ایجنسی نے تصاویر جاری کی ہیں، جن میں سینکڑوں ہلاک شدہ رینڈیر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے حادثے کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :