ابوظہبی میں معروف ٹیکسی سروسز کریم اور ابر کی ایپ سروس معطل کر دی گئی

muhammad ali محمد علی پیر 29 اگست 2016 19:12

ابوظہبی میں معروف ٹیکسی سروسز کریم اور ابر کی ایپ سروس معطل کر دی گئی

ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اگست2016ء) معروف ٹیکسی سروسز کریم اور ابر کی ایپ سروس ابوظہبی میں معطل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں معروف ٹیکسی سروسز کریم اور ابر کے ابوظہبی میں موجود صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دونوں کمپنیوں کی موبائل ایپ سروس ابوظہبی میں 2 روز سے معطل ہے۔

(جاری ہے)

ابوظہبی کے اخبارات کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے 50 کے قریب ڈرائیورز کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد ان کی ایپ سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔

دونوں کمپنیوں کے ڈرائیورز کی گرفتاری کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے دونوں کمپنیوں کے ترجمان کی جانب سے اپنے صارفین کو یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ ان کی سروس جلد بحال ہو جائے گی۔