پیرمحل تحصیل دوسال سے زراعت آفیسر سے محروم

پیر 29 اگست 2016 19:10

پیرمحل(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اگست۔2016ء)پیرمحل تحصیل دوسال سے زراعت آفیسر سے محروم تحصیل بھر کے کسان محکمہ زراعت سے استفا دہ کرنے سے محروم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق گھریلو پیمانے پر سبزیاں اگاؤمہم قصہ پارینہ بن گئی لاکھوں کروڑوں روپے مہم پر خرچ ہونے کے باوجو د نتائج صفر تفصیل کے مطابق پیرمحل کو تحصیل کا درجہ حاصل کیے ہوئے تین سال گذر چکے ہیں چوہدری محمد اکرم کے تبادلہ کے بعد پیرمحل تحصیل میں کوئی بھی زراعت آفیسر تعینات نہ کیا گیا عارضی طورپر چٹیانہ مرکز کے زراعت آفیسرکو چارج دیاگیا ہے جوکہ دونوں جگہ پر ڈیوٹی کرنے سے قاصر ہے علاوہ ازیں سال 2011ء ء میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے گھریلو سطح پر سبزیوں کی قلت کو دور کرنے کے لیے محکمہ زراعت سکولوں کالجز اور دیگر سرکاری اداروں کے اراکین کی شمولیت سے دفاتر سکولوں اور اردگرد پڑی ہوئی خالی زمین پر سبزیاں کاشت کر نے کا حکم دیا تھا جس کے لیے سرکاری اداروں میں سبزیاں کاشت کی گئی جس کے لیے باقاعدہ طورپر محکمہ زراعت نے بیج فراہم کیے جس کا مقصد تازہ زہروں سے پاک سبزیات حاصل کرکے استعمال میں لا ناتھا اس مہم پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے جس پر تکنیکی وفنی مشاورت فراہم کرنے کے لیے زراعت کے افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی جو تھوڑا عرصہ گذرنے کے بعد انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکا رہوگئی سماجی فلاحی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور پیرمحل میں زراعت آفیسر تعینات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق گھریلو پیمانے پر سبزیاں اگاؤمہم کو دوبارہ شروع کیاجائے تاکہ تاکہ سائنسی اصولوں کے مطابق سبزیاں کاشت کرکے کم جگہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ سبزیوں کی قلت کو دور کیاجاسکے