دہلی کالونی اورگزری میں ایم کیوایم کا یونٹ آفس گرادیاگیا۔پولیس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 اگست 2016 18:55

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اگست2016ء) :کراچی میں ایم کیوایم کے غیرقانونی آفسز گرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے تحت دہلی کالونی اور گزری میں ایم کیوایم کا یونٹ آفس گرا دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایم کیوایم کا گرایا گیا آفس غیرقانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ایم کیوایم کے غیرقانونی ایک سو سے زائد آفسز سیل کیے جاچکے ہیں جبکہ درجنوں آفس گرائے جاچکے ہیں۔