کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، رینجرز کی کارروائیاں الطاف حسین اور اس کے عسکری ونگ کو جلا بخشیں گی۔ حسین نواز نے 42 اعشاریہ 50 ملین پاﺅنڈ کی برطانیہ میں ون ہائیڈ پارک میں پراپرٹی کا سودا کیا ہے یہ پراپرٹی مے فیئرز اپارٹمنٹ سے بھی زیادہ مہنگی ہے ہمارے پاس اس ڈیل کی دستاویزات بھی آچکی ہیں۔بیرسٹراعتزازاحسن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 29 اگست 2016 18:51

کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، رینجرز کی کارروائیاں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اگست۔2016ء) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے، رینجرز کی کارروائیاں الطاف حسین اور اس کے عسکری ونگ کو جلا بخشیں گی۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ کسی صورت دبنے والا نہیں ہے جو سمجھتا ہے کہ یہ معاملہ دب جائے گایہ اس کی بھول ہے،پانامہ لیکس کے معاملہ پر آئندہ دو تین روز میں ایک نیا موڑ آنے والا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ حسین نواز نے 42 اعشاریہ 50 ملین پاﺅنڈ کی برطانیہ میں ون ہائیڈ پارک میں پراپرٹی کا سودا کیا ہے یہ پراپرٹی مے فیئرز اپارٹمنٹ سے بھی زیادہ مہنگی ہے ہمارے پاس اس ڈیل کی دستاویزات بھی آچکی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں رینجرز اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ رینجرز نے ڈرائی کلیننگ کی فیکٹری لگا رکھی ہے۔جو بھی رینجرز کے پاس جاتا ہے ڈرائی کلین ہو کر واپس آتا ہے۔

فاروق ستار اور آصف حسنین کے معاملے میں بھی ایسا ہی ہوا،اگر فاروق ستار رینجرز کے تحویل میں لئے جانے سے پہلے لاتعلقی کا بیان دیتے تو اس کا زیادہ فائدہ ہوتاایم کیو ایم اب بھی بعد از الطاف حسین نہیں ہوئی۔برطانیہ میں الطاف حسین کے خلاف کاروائی کے لئے حکومت پاکستان کو خود رابطہ کرنا ہو گاایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر ضرور مسمار کئے جائیں مگر قانونی دفاتر کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔