افغانستان کی موبائل فون کمپنیوں کی پاکستان میں کو ریج روکنے کے لئے افغان حکومت سے معاہدے کا فیصلہ

خیبر پختو نخوا حکومت کے مطالبے پر وزارت داخلہ دفتر خارجہ کو افغان حکومت سے معاہدہ کرنے سے متعلق خط لکھے گی

پیر 29 اگست 2016 18:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء ) افغانستان کی موبائل فون کمپنیوں کی پاکستان میں کو ریج روکنے کے لئے افغان حکومت سے معاہدے کا فیصلہ کرلیا گیا ، خیبر پختو نخوا حکومت کے مطالبے پر وزارت داخلہ دفتر خارجہ کو افغان حکومت سے معاہدہ کرنے سے متعلق خط لکھے گی ، ذرائع کے مطابق خیبر پختو نخواہ حکومت نے صوبے میں افغانستان کی سمز کو بلا ک کروانے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ قائم کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبے میں افغانستان کی موبائل فون کمپنیوں کے سگنل آ رہے ہیں جسکی وجہ سے جرائم پیشہ افراد افغانستان کی موبائل فون سمز استعمال کرتے ہیں جنھیں ٹریس نہیں کیا جا سکتا اسلئے افغانستان کی کمپنیوں کے سگنل کو روکنے کے لئے افغان حکومت سے بات چیت کی جائے ،ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی اے ا ور صوبائی حکومت کی درخواست پر سگنلز کو روکنے کے لئے افغان حکومت سے ایم او یوکرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے وزارت خارجہ کو جلد خط لکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :