وزیردفاع خواجہ آصف سے عراقی نیول چیف کی ملاقات، انسداد دہشتگردی کیلئے جامع اطلاعات کی بنیاد پر میکنزم وضع کرنے پر اتفاق

عراقی کیڈٹ پاکستان میں تربیتی فورسز میں شرکت کرسکتے ہیں،پاکستان اور عراق کی بحری افواج میں قریبی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،عراقی ہائیڈرو گرافی کے شعبے میں پاک بحریہ کے جوانوں کو تربیت فراہم کرسکتا ہے

پیر 29 اگست 2016 18:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) وزیردفاع خواجہ آصف سے عراقی نیول چیف جنرل جاسم معارج نے ملاقات کی جس میں دفاع شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،انسداد دہشتگردی کیلئے جامع اطلاعات کی بنیاد پر میکنزم وضع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیردفاع خواجہ آصف سے عراقی نیول چیف جنرل جاسم معارج نے ملاقات کی جس میں دفاع شعبے میں تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،انسداد دہشتگردی کیلئے جامع اطلاعات کی بنیاد پر میکنزم واضع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عراقی کیڈٹ پاکستان میں تربیتی فورسز میں شرکت کرسکتے ہیں،پاکستان اور عراق کی بحری افواج میں قریبی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے،عراقی ہائیڈرو گرافی کے شعبے میں پاک بحریہ کے جوانوں کو تربیت فراہم کرسکتا ہے۔ملاقات میں دونوں ملکوں کی بحری افواج کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عراقی فضائی کے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی میں پاک فضائیہ تعاون کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :