کوئٹہ ، فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں کا مشترکہ آپریشن

منشیات اور ایمونیشن برآمد کر لیا، کالعدم تنظیم سے تعلق کے شعبہ میں ایک مشتبہ شخص گرفتار

پیر 29 اگست 2016 18:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء) فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے تربت اور زیارت میں دو مختلف کارروائیوں میں مشترکہ آپریشن کے دوران منشیات اور ایمونیشن برآمد کر لیا جبکہ کالعدم تنظیم سے تعلق کے شعبہ میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے تربت کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک اور کارروائی میں زیارت کے علاقے کواس میں ایک کمپاؤنڈ میں چھاپہ مارکر 5 کلوگرام چرس اور بھاری مقدار میں ایمونیشن برآمد کرکے قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :