عراق میں شادی کی تقریب میں خود کش دھماکہ،18افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔خبرایجنسی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 اگست 2016 18:35

عراق میں شادی کی تقریب میں خود کش دھماکہ،18افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ..

بغداد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29اگست2016ء) :عراق کے دارلحکومت بغداد میں شادی کی تقریب میں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، خودکش دھماکے میں 18افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی کے مطابق عراق کے دارلحکومت میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ خود کش حملہ ہوگیا۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ خود کش بم دھماکے میں 18افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔خود کش حملے کے فوری بعد سکیورٹی اداروں علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکٹھا کرنے شروع کردیے۔جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :