کولمبیا میں تاریخی سیز فائر پر عملدرآمد شروع

پیر 29 اگست 2016 18:33

کولمبیا( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست ۔2016ء ) کولمبیا حکومت اور فارک باغیوں کے مابین سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ یوں دنیا کی سب سے پرانی ایک باغی تحریک کا خاتمہ بھی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا ہے کہ عالمی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے اس ڈیل پر عملدرآمد شروع ہوا۔ کولمبیا کی حکومت اور باغیوں کے نمائندوں کے مابین چار سال کے طویل مذاکرات کے بعد اس ڈیل پر اتفاق ہوا تھا۔ فارک باغیوں کی گزشتہ باون سالہ بغاوت کے خاتمے کے لیے حتمی ڈیل آئندہ ماہ متوقع ہے

متعلقہ عنوان :