کراچی ،فاروق ستار ،خالد مقبول صدیقی اور محفوظ یار خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 29 اگست 2016 17:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) سٹی کورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ،خالد مقبول صدیقی اور محفوظ یار خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے نومنتخب میئر کراچی کو بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔پیر کو سٹی کورٹ میں پانی کی بندش کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار ،خالد مقبول صدیقی ،محفوظ یار خان سمیت 12رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔میئر کراچی وسیم اختر کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو آئندہ سماعت پر وسیم اختر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کہ کراچی میں پانی کی قلت و بندش کے خلاف ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کے دوران مٹکے بھی توڑے تھے ۔واضح رہے کہ ملزما ن کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہے ۔