سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کی بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کو بلامقابلہ مےئر منتخب ہونے پر مبارکباد

پیر 29 اگست 2016 16:18

سکھر ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کو سکھر کا بلامقابلہ مےئر منتخب ہونے پر سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن نے مبارکباد دی ہے اور ان کے اعزاز میں استقبالیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس حوالے سے گزشتہ روز سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کا اجلاس کے صدر استاد تاج محمد شیخ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا ، اجلاس میں کہا گیا کہ سینیٹر اسلام الدین شیخ کے صاحبزادے بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا بلامقابلہ منتخب ہونا سکھر کے شہریوں کے لئے انتہائی خوش آئند بات ہے، سکھر سندھ کا تیسرا بڑا شہر ہے بلدیاتی انتخابات کے بعد بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات ملنے سے بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔

بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی قیادت میں سکھر کے شہریوں کو نوجوان قیادت ملی ہے، توقع ہے کہ ارسلان اسلام شیخ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

متعلقہ عنوان :