گبون میں صدارتی الیکشن، اپوزیشن رہنما نے کامیابی کا دعوی کر دیا

پیر 29 اگست 2016 14:52

لبریویل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) افریقی ملک گبون میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ا پوزیشن رہنما نے کامیابی کا دعوی کر دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک گبون کے مرکزی اپوزیشن رہنما ژاں پِنگ نے دعوی کیا ہے کہ ویک اینڈ پر منعقد ہوئے صدارتی الیکشن میں انہوں نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تاہم صدر علی بانگو کے حامیوں کا کہنا ہے کہ سرکاری طور پر باضابطہ اعلان سے قبل پِنگ کا یہ دعوی غیر قانونی اور خطرناک ہے۔ گبو ن صدارتی الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان کل منگل تک متوقع ہے۔ یہاں 2009 کے متنازعہ انتخابات کے بعد بھی تشدد کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :