جی20-گروپ کی آئندہ سربراہ کانفرنس سے تعاون کے مواقع فراہم ہوں گے

کینیڈا اورچین بنیادی ڈھانچہ کے زبردست وکیل ہوں گے ، سابق وزیر اعظم کینیڈا

پیر 29 اگست 2016 14:40

اوٹاوہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) کینیڈا کے سابق وزیر اعظم پال مارٹن نے گذشتہ روز کہا کہ جی20-کی آئندہ سربراہی کانفرنس گلو بلائزیشن ورک کرنے اور تعاون کے لئے مواقع فراہم کرے گی ۔مارٹن نے جو کہ جی20-کے معمار ہیں ،4اور 5ستمبر کو چینی شہر ہانگ ژو یو میں منعقد ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لئے روانگی کے موقع پر برسراقتدار وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو مشورہ دیتے ہوئے یہ بات کہی ہے ۔

مارٹن نے کہا کہ اس کانفرنس سے تعاون کا موقعہ ملے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈ ا اور چین جی 20-میں بنیادی ڈھانچہ کے لئے زبردست وکیل ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ جریدہ نیشنل پوسٹ کو بتایا کہ وسیع تر سطح پر کینیڈا کی خوشحالی کا زیادہ تر دارومدار چین پر ہو گا اور اس امر کا احساس کرنے کی ضرورت ہے کہ ایسے موقع پر جبکہ دنیا ایشیا کی طرف دیکھ رہی ہے ، اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کینیڈا پیچھے نہ رہ جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کثیر الجہتی عالمی اداروں کی قوت کو بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم کو اس طرح نظر انداز نہ کیا جائے جس طرح اسے ماضی میں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بنک مالیاتی سائیڈ کے اپنا کردار ادا کرنے کے بغیر مالیاتی پالیسی کے سلسلے میں اس حد تک گئے ہیں جہاں تک وہ جا سکتے ہیں ، اس اور دوسرے کثیر الجہتی اداروں کی حمایت کی وکالت کرتے ہوئے ٹرو ڈو کے لئے یہ موقعہ ہے کہ وہ گلوبلائزیشن ورک کر نے کے لئے نمایاں کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :