مصرمیں بچیوں کے ختنوں کی حوصلہ شکنی کی خاطر سخت قوانین متعارف کرانے پر غور

پیر 29 اگست 2016 14:27

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء ) مصری حکومت نے ملک میں بچیوں کے ختنوں کی حوصلہ شکنی کی خاطر سخت قوانین متعارف کرانے پر غور شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق مصری حکومت نے ملک میں بچیوں کے ختنوں کی حوصلہ شکنی کی خاطر سخت قوانین متعارف کرانے پر غور شروع کردیا گیا ہے ۔ پارلیمان سے کہا جائے گا کہ وہ اس حوالے سے تیارکردہ قانون کا مسودہ منظور کر لے، جس میں بچیوں کے ختنے کرنے والوں کے لیے سخت سزا تجویز کی گئی ہے۔ مصر نے سن دو ہزار آٹھ میں جراحی کے اس عمل پر پابندی عائد کی تھی لیکن ابھی تک اس پر مثر طریقے سے عملدرآمد ممکن نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :