افغانستان سے اغوا ہونے والی آسٹریلوی امدادی کارکن رہا

پیر 29 اگست 2016 14:25

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 اگست ۔2016ء) افغانستان میں اپریل میں اغوا ہونے والی آسٹریلوی خاتون امدادی کارکن کو رہا کر دیا گیا ، آسٹریلوی وزارت خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیری جین ولسن محفوظ اور باخیریت ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان میں اپریل میں اغوا ہونے والی آسٹریلوی خاتون امدادی کارکن کو رہا کر دیا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اس رہائی کے بدلے تاوان ادا نہیں کیا گیا ہے۔ ولسن کو جلال آباد میں ان کے دفتر سے دو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ شورش زدہ ملک افغانستان میں غیر ملکیوں کو اغوا کرنے کی واردات کا رونما ہونا معمول کی بات ہے، جنہیں اکثر تاوان کے عوض چھوڑ دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :