اوپیک ممالک کے تیل کی فروخت بہتر انداز میں جاری ہے،یواے ای

پیر 29 اگست 2016 13:53

دوبئی ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اوپیک ممالک کے تیل کی فروخت بہتر انداز میں جاری ہے۔وزیر توانائی سہیل بن محمد المرزوئی نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ اوپیک ممالک تیل کی گرتی قیمتوں کے باوجود مارکیٹ میں اپنا حصہ بہتر انداز میں وصول کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ مستقبل میں تیل کی پیداوار کے حوالے سے کسی فیصلے کیلئے تمام اوپیک ممالک اور تیل پیداکرنے والے دوسرے ملکوں کی مکمل شمولیت لازمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ مارکیٹ کی صورتحال سے آگاہ ہیں تاہم ہمارا شعبہ ان مشکلات پر فوری طور پر قابو پانے اور مارکیٹ کے استحکام کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔سہیل بن محمد المرزوئی نے کہا کہ اوپیک ممالک کا آئندہ اجلاس بین الاقوامی انرجی فورم کے موقع پر 26-28 ستمبر کو الجیریا میں ہوگا جس دوران ان معاملات پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :