ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فلسطینی تنظیم حماس کی مدد کے الزام میں گرفتار امدادی کارکن کے مقدمے کی آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور شفاف ٹرائل کا مطالبہ

پیر 29 اگست 2016 13:47

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینی تنظیم حماس کی مدد کے الزام میں گرفتار امدادی کارکن کے مقدمے کی آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور شفاف ٹرائل کا مطالبہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ حلابی کو گرفتاری کے بعد سے وکیل تک رسائی کی اجازت نہیں دی گئی اور جب بار بار اپیلوں کے بعد وکیل سے ملنے کی اجازت ملی تو ان کی حالت بہت خراب تھی اور انہیں اسرائیلی فورسز نے بد سلوکی کانشانہ بنایاتھا۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ان سے زبردستی اعتراف جرم کرایا جارہاہے ۔ بیان میں کہاگیاہے کہ آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور شفاف ٹرائل ہر ملزم کا حق ہے اور اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ محمد حلابی کو 4اگست کو گرفتار کیا گیا تھا وہ غزہ میں غیر سرکاری تنطیم ورلڈ ویژن کے ڈائریکٹر کے طورپر کام کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :