برسلز کے کریمینالوجی لیبارٹری میں دھماکہ، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

پیر 29 اگست 2016 13:47

برسلز۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) یورپی ملک بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں واقع لیبارٹری میں دھماکہ ہوا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

(جاری ہے)

یورپی ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کے ارکان نے بتایاکہ دھماکہ برسلز میں واقع کریمینالوجی انسٹیٹیوٹ میں ہوا جس سے لیبارٹری کو زیادہ نقصا ن پہنچا ہے تاہم فور ی طور پر جانی نقصان کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔ حکام کے مطابق فی الوقت واقع حادثاتی معلوم ہو رہاہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :