انجمن شوریٰ دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ کے اجلاس میں دارالعلوم کے مختلف امور پر غور

پیر 29 اگست 2016 13:47

ہری پور۔ 29 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء) انجمن شوریٰ دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ کااہم اجلاس صدر شوریٰ صاحبزادہ احمد الرحمن دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں انجمن شوریٰ دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ کے مختلف امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ میں شروع کی گی تخصص فی الفقہ کی کلاسز پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔ شوریٰ دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ نے انتظامیہ دارالعلوم اسلامیہ رحمانیہ کو مبارکباد پیش کی۔