یورپی یونین کو چھوڑنے کی حکمت عملی، برطانوی حکومت پرسوں‌ غور کرے گی

پیر 29 اگست 2016 13:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) برطانیہ کی وزیراعظم تھریسامے نے بتایا ہے کہ اْن کی کابینہ (بدھ کو) کابینہ کے اجلاس میں یورپی یونین چھوڑنے کی حکمت عملی پر غور کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کو بریگزٹ ریفرنڈم کے بعد یورپی یونین کے رکن ملکوں کے دباوٴ کا سامنا ہے کہ وہ یونین چھوڑنے کے عمل پر جلد عمل کرے۔ یہ ریفرنڈم رواں برس جون میں ہوا تھا۔ ایسا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ خاتون وزیراعظم پارلیمنٹ کو نظرانداز کرتے ہوئے یونین چھوڑنے کے ایک ایسے پروگرام پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی مدت دو سال کے لگ بھگ ہے۔ برطانوی حکومت کو لزبن ٹریٹی کی شق نمبر پچاس پر عمل کرنے کا اعلان کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :