حوثی شیعہ ملیشیا کا صدارتی محل میں اجلاس،معزول حکومت اورسعودی اتحاد کو حملے روکنے اور مذاکرات کی پیش کش

پیر 29 اگست 2016 13:05

حوثی شیعہ ملیشیا کا صدارتی محل میں اجلاس،معزول حکومت اورسعودی اتحاد ..

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) خانہ جنگی کے شکار ملک یمن میں حوثی شیعہ ملیشیا کی گورننگ کونسل نے کہا ہے کہ وہ جلا وطن حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کر سکتے ہیں اگر سعودی اتحاد حملوں کا سلسلہ روک دے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی شیعہ ملیشیا کی گورننگ کونسل کا اجلاس صنعاء کے صدارتی محل میں ہوا ۔حوثی شیعہ کی جلا وطن حکومت سے مراد صدر منصور ہادی کی حکومت ہے، جو بین الاقوامی طور پر یمن کی تسلیم شدہ حکومت سمجھی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :