شہید برہان وانی کشمیریوں کے لیے آئیکون تھا، سابق سربراہ را

پیر 29 اگست 2016 13:01

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کے سابق سربراہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کیطرف سے 8 جولائی کو شہید کیا جانیوالا نوجوان برہان وانی کشمیریوں کیلیے آئیکون کی حیثیت رکھتا تھا لیکن بھارتی فورسز نے اسے دہشت گرد قرار دیدیا اور پاکستان پر اس کی مدد کا الزام بھی لگا دیا۔

وادی کی صورتحال بھارتی فورسز کے کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے اور اب 90 والی صورتحال پیدا ہو چکی ہے جب سارے کشمیری مجاہدین کی حمایت میں نکل آئے تھیاے ایس دلت نے بھارتی اخبارکو ایک انٹرویو میں بتایا کہ نئی دہلی وانی کو دہشت گرد، حملہ آور یا ملیٹنٹ کہے لیکن وہ مختلف تھا وہ بیحد مقبول تھا لہذا جب اسے شہید کیا گیا تو مقبوضہ وادی میں غم و غصہ پھیل گیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف بھارتی حکومت نے اس کا جواب طالمانہ طریقے سے دیا اور احتجاج کچلنے کیلیے گولیاں چلادیں جس سے درجنوں افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ مقبوضہ وادی میں بدامنی کو ہوا دینے کا الزام پاکستان پر لگایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اے ایس دلت سابق وزیراعظم واجپائی کے دور میں کشمیر کے حوالے سے مشیر تھے۔ انھوں نے کہاکہ وادی کی صورتحال بھارتی فورسز کے کنٹرول سے باہر ہوچکی ہے اور اب 90 والی صورتحال پیدا ہو چکی ہے جب سارے کشمیری مجاہدین کی حمایت میں نکل آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :