بھارتی راہبہ مدر ٹریسا کو سینٹ کا درجہ دینے کا اعلان، تقریب اگلے ہفتے ہوگی،ویٹی کن کا اعلان

پیر 29 اگست 2016 13:01

ویٹی کن سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) ویٹیکن نے اعلان کیا ہے کہ چار ستمبر کو بھارتی راہبہ مدر ٹریسا کو ایک بڑی تقریب کے دوران سینٹ کا درجہ دے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کو بعد از مرگ یہ اعزاز کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس دیں گے۔ مدر ٹریسا کا تعلق البانیہ سے تھا اور انہوں نے بھارت میں اپنی زندگی کا بڑا وقت گزار کر دکھی انسانیت کی خدمت کی اور عالمی شہرت پائی تھی۔ انہیں 1979 میں نوبل امن انعام بھی دیا گیا تھا۔ مدر ٹریسا کا انتقال1997 میں ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :