امریکا میں فائرنگ کرنے والا شخص پولیس مقابلے میں ہلاک

پیر 29 اگست 2016 12:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) امریکا میں فائرنگ کرنے والا شخص پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا، حملہ آور ایک اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں فائرنگ کر رہا تھا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی فائرنگ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی پولیس نے بتایا کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر ایگان میں ایک شخص پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور ایک اپارٹمنٹ کے پارکنگ ایریا میں فائرنگ کر رہا تھا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی فائرنگ کرنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :