بریگزٹ سے یورپی یونین ختم ہو سکتی ہے، جرمن وائس چانسلر

پیر 29 اگست 2016 12:37

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اگست ۔2016ء) جرمنی کے وائس چانسلر نے خبردار کیا ہے کہ اگر بریگزٹ کا معاملہ درست طریقے سے نہ نمٹایا گیا تو یورپین یونین کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں سگمار گیبریئل نے کہا کہ اگر دوسرے ملکوں نے برطانیہ کے نقشِ قدم پر چلنا شروع کر دیا تو یورپی یونین ختم ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ برطانیہ یورپ سے اچھی اچھی چیزیں تو لے لے لیکن کوئی ذمہ داری قبول نہ کرے۔سگمار گیبریئل نے بتایا کہ اس ریفرینڈم کے بعد دنیا اب یورپ کو ایک غیرمستحکم براعظم سمجھنے لگی ہے۔انھوں نے کہا کہ بریگزٹ بری چیز تو ہے لیکن اس سے اتنا معاشی نقصان نہیں ہو گا جتنا خوف کی فضا سے۔ یہ ایک نفسیاتی اور سیاسی مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :