فلپائن: جیل پر دھاوا بول کر داعش کے آٹھ ارکان کو چھڑوا لیا گیا

پیر 29 اگست 2016 12:06

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔29 اگست۔2016ء) فلپائن میں شدت پسند تنظیم داعش کے آٹھ ارکان کو ایک جیل پر دھاوا بول کر چھڑوا لیا گیا ہے۔ فوجی ذرائع کے خیال میں ان افراد کو خود فرار کروایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے موتے گروپ سے تعلق رکھنے والے 20 جنگجووٴں نے جنوبی شہر مروائی کی جیل پر حملہ کیا اور گولی چلائے بغیر اپنے ارکان کو چھڑوا لیا۔ فوجی ذرائع کے خیال میں ان افراد کو خود فرار کروایا گیا ہے۔ فرار ہونے والے افراد کو مقامی طور پر تیار کیے گئے مارٹر گولوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ داعش سے منسلک موتے گروپ جنوبی خطے منڈاناوٴ میں کئی بم دھماکوں اور اغوا میں ملوث رہا ہے

متعلقہ عنوان :