کولمبیا ، فارک باغیوں کے رہنما نے جنگ بندی کا حکم جاری کر دیا

پیر 29 اگست 2016 12:05

بگوٹا ۔ 29اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اگست۔2016ء)کولمبیا کے فارک باغیوں نے گزشتہ 52سال سے جاری اپنی پرتشدد تحریک کے بعد جنگ بندی کا حکم جاری کر دیا۔ یہ حکم فارک باغیوں کے رہنما ٹمولین جیمی نیز نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے جاری کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام کمانڈروں ، یونٹس اور جنگجوؤں کو حکم دیتا ہوں کہ وہ ریاست کے خلاف اپنی کارروائیاں اتوار اور پیر کی درمیان شب سے بند کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب والدین کو ہماری جنگ کی وجہ سے بیٹوں ، بیٹیوں کو اپنے ہاتھوں دفن نہیں کرنا پڑے گا۔ واضح رہے کہ فارک باغیوں کی گزشتہ 5 عشروں کے دوران کارروائیوں میں ہزاروں افراد قتل اور لاکھوں متاثر ہوئے ۔