بچوں کے اعضاء کی بھارت سمگلنگ کا مکروہ دھندا بے نقاب، ملزم گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 29 اگست 2016 00:23

بچوں کے اعضاء کی بھارت سمگلنگ کا مکروہ دھندا بے نقاب، ملزم گرفتار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اگست۔2016ء) بچوں کے گردے اور دیگر اعضاء نکال کر بھارت سمگل کرنے والے سابق سرکاری افسر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے سفاک ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بچوں کے اعضاء کی بھارت سمگلنگ کا مکروہ دھندا بے نقاب ہو گیا ہے۔ ایف آئی اے نے اس مکروہ دھندے میں ملوث سابق سیکشن افسر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انسانی اعضاء کے سمگلر سے گینگ کے دیگر ساتھیوں کے علاوہ بچوں کے اغوا میں حالیہ اضافے سے ممکنہ تعلق کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزم بچوں کے گردے، جگر اور دیگر اعضاء نکال کر بھارت فروخت کرتا تھا۔ وہ کویت میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات رہ چکا ہے۔ ایف آئی اے نے سابق سرکاری افسر عمر شہاب کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :