محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے قابل اساتذہ کو کوالیفکیشن الاؤ نس دینے سے انکار کردیا

اتوار 28 اگست 2016 23:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے قابل اساتذہ کو کوالیفکیشن الاؤ نس دینے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل اساتذہ کو کوالیفکیشن الاؤ نس دینے کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ایم فل ڈگری کے حامل اساتذہ کو 5 ہزار روپے ماہانہ اور پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز اساتذہ کو 10 ہزار روپے ماہانہ ملنا تھا۔

اساتذہ کی بڑی تعداد نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو کوالیفکیشن الانس دینے کیلئے درخواستیں جمع کروا رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ہزاروں اساتذہ کی کوالیفکیشن الانس کی درخواستیں محکمانہ اجازت نہ لینے کا اعتراض لگا کر رد کردیں محکمہ تعلیم کی طرف سے ڈی ڈی اوز اختیارات رکھنے والے سکولز سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ محکمانہ اجازت کے بغیر ہائر ایجوکیشن کی ڈگری حاصل کرنے والے اساتذہ کیلئے بل اکانٹ آفس نہ بھجوائے جائیں۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے انہیں ایم فل یا پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کی اجازت ہی نہیں دی جاتی۔ ڈگریاں مکمل کرنے کے بعد ضلعی محکمہ تعلیم کوالیفکیشن الانس دینے کی بجائے اجازت نہ لینے کا اعتراض لگا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :