لاہور پولیس کے تھانیدار کی کارستانی، رشوت لے کر چوری شدہ گاڑی کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ دلوا دیا

اتوار 28 اگست 2016 23:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28اگست۔2016ء) لاہور پولیس کے تھانیدار کی کارستانی، رشوت لے کر چوری شدہ گاڑی کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ دلوا دیا‘ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ایکشن میں آگئے اور رشوت خور افسر کو معطل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد اجمل نے چوری کی گاڑی کو فرانزک ایجنسی سے کلئیر کرانے کیلئے پیسے لیے یہی نہیں بلکہ پولیس افسر نے پارٹی کو کام تسلی بخش ہونے کی یقین دہانی کرائی اور طریقہ واردات بھی بتایاچوری شدہ گاڑی کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ دلوانیکی ڈیل 40 ہزارمیں طے ہوئی سب انسپکٹر اجمل کو آدھے پیسے پہلے اور باقی کام ہونے پر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :